نئے سال کے آخری ہفتہ میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی مرکزی کردار والی
فلم رئیس سال 2017 کی 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی اس نے عالمی باکس آفس پر اپنا غلبہ بھی برقراررکھا ہے۔اس فلم کی آمدنی جہاں ہندوستان میں سات دنوں کی آمدنی 109.01 کروڑ تک پہنچ
گئی ہے ،وہیں بیرونی ممالک میں رئیس اب تک 9.2 ملین امریکی ڈالر کما چکی
ہے۔اس
طرح شاہ رخ خان کی فلم رئیس سال 2017 کی سو کروڑ سے تجاوز کرنے والی پہلی فلم ہو گئی ہے۔یوم جمہوریہ کے موقع پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی فلم کا خطاب حاصل
کرنے کے بعد کنگ خان کی 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی یہ ساتویں فلم
ہے۔فلم رئیس نے نہ صرف گھریلو بازار میں اپنا دبدبہ قائم رکھا ہے بلکہ بین الا
قوامی فلم بازاروں میں بھی اس نے اپنی آمدنی برقرار ررکھی ہے۔